29 نومبر، 2016، 8:46 PM

پاکستانی فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنبھال لی

پاکستانی فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ نے سنبھال لی

پاکستانی فوج کے سبکدوش چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سبکدوش چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے پاک فوج کی کمان جنرل قمر جاوید باجوہ کے سپرد کردی ہے۔  جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کی کمانڈ میں تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اللہ، ایئر فورس چیف سہیل امان اور پاک فوج کے کور کمانڈرز سمیت اعلیٰ ترین افسران کے علاوہ وفاقی وزرا خواجہ آصف،عبدالقادر بلوچ ،مریم اورنگزیب سمیت دیگر پارلیمینٹرینز، غیر ملکی سفرا اور سفارت خانوں میں تعینات ملٹری اتاشی نے شرکت کی۔ تقریب سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل راحیل شریف نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہدا کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کے اعزازی دستے نے سلامی دی۔پاک فوج کی کمانڈ کی تقریب کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، جی ایچ کیو کے قریب واقع سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے، مال روڈ اور ملحقہ شاہراہوں کو آمد و رفت کے لیے بند کردیا گیا تھا جب کہ بلند عمارتوں پر فوجی جوان تعینات تھے۔ اس کے علاوہ کئی علاقوں میں موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16ویں سربراہ ہیں اور بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے چوتھے آرمی چیف  ہیں۔

News ID 1868649

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha